سوال:
زید نے مرض الموت میں اپنی کل جائیداد اپنی بیٹی کو ہبہ کر دی ، اور کوئی اولاد موجود نہیں، زید کے عصبہ ہبہ کو ناجائز کہتے ہیں، یہ ہبہ جائز ہے یا نہیں؟
جواب:
ہبہ مریض بمرض موت حکم وصیت میں ہے۔ اجنبی کے لیے بے اجازت ورثہ ثلث میں نافذ ہوتا ہےمگر یہاں ہبہ دختر کو کرا ہے تو یہ اجازت ورثہ پر ہے۔
سرطان امراض قاتلہ سے ہے کہ موت اس میں غالب ہے ، امراض مزمنہ سے نہیں جو طوالت اختیار کرتے ہیں۔ مرض سرطان کو مدت اگر دراز بھی ہو تو اس سے موت کا خوف پھر بھی ہے وقت ہوتا ہے۔، تو اس صورت میں بھی وہ امراض مزمنہ کی طرح نہ ہو گا، کہ امراض مزمنہ کو مریض بمنزلہ صحیح ہے۔
مرض الموت کے بارے میں اقوال بہت ہیں، مختار یہ ہے کہ وہ مرض جس سے موت غالب ہو اگر چہ مریض صاحب فراش نہ ہو۔ (فتاوی مفتی اعظم، جلد 5 ، صفحہ 100، شبیر برادرز لاہور)