شرعی سوالات

مردار جانور کے گوشت کی خرید و فروخت

سوال:

مرغی کے کاروبار سے وابستہ کچھ لوگ ہوٹلوں اور دکانوں پر کم ریٹ میں مردہ مرغی بھی سپلائی کرتے ہیں ،اس بات کا علم دکاندار اور ہوٹل مالکان کو بھی ہوتا ہے۔ ایسی صورت میں شرعی حکم بیان فرمائیں ۔

جواب:

 مردار جانور حرام ہے ( لیکن اس عموم سے بالاتفاق مچھلی اور ٹڈی مستثنیٰ ہیں)  مردار سے مراد ایسا حلال جانور ہے جو ذبح کیے بغیر طبعی موت مر جائے، اس کا گوشت کھانا اور فروخت کرنا بالاتفاق ناجائز اور حرام ہے اور اس سے حاصل کردہ کمائی بھی حرام ہے۔  ایسے لوگوں کو اللہ کے عذاب سے ڈرنا چاہیے۔

                                    (تفہیم المسائل، جلد 10، صفحہ 463، ضیاء القرآن پبلی کیشنز، لاہور)

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button