شرعی سوالات

مدرس کو تعطیلات کا اجارہ ملے گااور سابقہ شرط کے بغیر اسے چندہ وصول کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا

سوال:

مدرس اگر رمضان  میں چندہ کرنے انکار کرے تو   کیا اجرت کا مستحق ہے؟

جواب:

            ملازمت کا معاہدہ ہوتے وقت اگر صرف تعلیمی کام انجام دینے ہی کی بات طے ہوئی تھی، چندہ وصول کرنے کا ذکر نہیں تھا تو بلاشبہ منتظمین مدرسہ کو زید سے چندہ وصول کرنے کے مطالبہ کا کوئی حق نہیں تھا۔۔ جب اسلامی مدارس میں رمضان مبارک کی چھٹی کا کوئی معمول ہے تو زید ضرور اس تنخواہ کا مستحق ہے۔

(فتاوی بحر العلوم، جلد4، صفحہ31، شبیر برادرز، لاہور)

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button