شرعی سوالات

مخلوط رقم سے اجرت لینا جائز ہے لہذابینک میں ملازمت کرنے والے پیون،چوکیدار کی تنخواہ حرام نہیں ہے :

سوال:

بینک کےچوکیدار کی  تنخواہ بینک کے روپے سے آتی  ہے تو کیا ہو سود میں ملوث نہیں ہے ؟؟

جواب:

بینک کی ہر ملکیت حرام نہیں ہے اور نہ بینک کا تمام روپیہ حرام ہے۔ اس لئے کہ جب بینک کھولا جاتا ہے تو کچھ فنڈ بینک والے اپنے پاس سے جمع کرتے ہیں، اس سے بینک شروع ہوتا ہے۔ اس کے بعد  اس میں سود کی رقم بھی شامل ہوتی ہے، اس طرح وہ مخلوط آمدنی ہے۔ مخلوط ( حلال و حرام مکس) مال میں سے جائز کام کی مزدوری لینا جائز ہے۔ اگر مخلوط مال سے مزدوری ناجائز ہو تو اس وقت کون شخص ہے؟ جو یقین سے کہہ سکے کہ اس کے مال ،میں کوئی ناجائز پیسہ ملا ہوا نہیں ہے۔ یوں تو ساری دنیا کا نظام ختم ہو جائے گا ۔ اس لئے آپ کا یہ قیاس صحیح نہیں ہے۔                                                                                           (وقار الفتاوی، جلد 3، صفحہ 323، بزم وقار الدین، کراچی)

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button