- محفل میلاد کا ثبوت قرآن پاک سے دلیل: ﷲ تعالیٰ نے اپنی نعمتوں کے بیان واظہار کا حکم دیاہے اور سرورِ کائنات یقینا اللہ تعالیٰ کی نعمت ہیں۔
- اﷲ تعالیٰ نے اپنی نعمتوں پر شکر کرنے کا حکم دیاہے اور حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ و سلم یقینا اللہ تعالیٰ کی سب سے بڑی نعمت ہیں
- اﷲ تعالیٰ نے اپنی نعمتوں کے بیان واظہارکا حکم دیاہے اور سرورِ کائنات صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ و سلم یقینا اللہ تعالیٰ کی نعمت ہیں بلکہ ولادتِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم تمام نعمتوں کی اصل ہے۔
محفل میلاد کا ثبوت قرآن پاک سے پہلی دلیل:
محفل میلاد کا ثبوت قرآن پاک سے یوں ہے کہ ﷲ تعالیٰ نے اپنی نعمتوں کے بیان واظہار کا حکم دیاہے، ﷲ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:
{وَأَمَّا بِنِعْمَۃِ رَبِّکَ فَحَدِّثْ} ترجمہ:اور اپنے رب کی نعمتوں کاخوب چرچاکرو۔ (پ30،سورۃالضحی،آیت11)
سرورِ کائنات صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ و سلم یقینا اللہ تعالیٰ کی نعمت ہیں۔ صحیح بخاری میں ہے:
(محمد ﷺنعمۃ ) ترجمہ: محمد صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نعمت ہیں۔ (صحیح بخاری،باب قتلِ ابی جہل،ج5،ص76)
بلکہ ولادتِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم تمام نعمتوں کی اصل ہے، ﷲ تعالیٰ فرماتا ہے:
{لَقَدْ مَنَّ اللَّہُ عَلَی الْمُؤْمِنِینَ إِذْ بَعَثَ فِیہِمْ رَسُولاًمِنْ اَنْفُسِھِمْ} ترجمہ: بیشک ﷲ کابڑا احسان ہوا مسلمانوں پرکہ ان میں انہیں میں سے ایک رسول بھیجا۔ (پارہ4،سورۃ آل عمران،آیت258)
نوٹ: رسول اکرم ﷺ کی ولادت، خصائص، معجزات اور سیرت کے بیان کی محفل کو ہی ”محفل میلاد“ کہتے ہیں۔
قرآن پاک سے محفل میلاد کے ثبوت پر دوسری دلیل:
اﷲ تعالیٰ نے اپنی نعمتوں کے بیان واظہارکا حکم دیاہے، اﷲ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:
{وَأَمَّا بِنِعْمَۃِ رَبِّکَ فَحَدِّثْ} ترجمہ:اور اپنے رب کی نعمتوں کاخوب چرچاکرو۔ (پ30،سورۃالضحی،آیت11)
سرورِ کائنات صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ و سلم یقینا اللہ تعالیٰ کی نعمت ہیں بلکہ ولادتِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم تمام نعمتوں کی اصل ہے۔
محفل میلاد کا ثبوت قرآن پاک سے تیسری دلیل:
اﷲ تعالیٰ نے اپنی نعمتوں پر شکر کرنے کا حکم دیاہے، اﷲ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:
اللہ عزوجل ارشادفرماتاہے: {وَاشْکُرُواْ نِعْمَۃَ اللَّٰہِ}ترجمہ: اور اللہ کی نعمت کا شکر کرو۔ (سورۃ النخل،سورت16،آیت114)
اور حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ و سلم یقینا اللہ تعالیٰ کی سب سے بڑی نعمت ہیں بلکہ ولادتِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم تمام نعمتوں کی اصل ہے۔
لہذا ثابت ہوا کہ محفل میلاد ﷺ کا سجانا قرآن پاک کے حکم پر عمل کرنا ہے۔