شرعی سوالات

متحد الجنس والقدر اشیاءکوباہم ادھاریااصل پیمانہ سے کے علاوہ بیچنا سود ہے ۔

سوال:

ایک کنٹل گیہوں کو دوسرے قسم کے ایک کنٹل گیہوں سے برابر برابر ادھار یا نقد بیچنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب:

 ایک کنٹل گیہوں کو ایک کنٹل گیہوں سےبیچنا جائز نہیں چاہے ادھار بیچے یا نقد۔ ادھار تو اس لئے ناجائز و حرام ہے کہ دونوں قدرو جنس میں متحد ہیں اور اس صورت میں کمی بیشی اور ادھار دونوں صورتیں حرام ہوتی ہیں۔ اور نقد اس لیے حرام و ناجائز ہے کہ گیہوں عندالشرع وزنی نہیں ہے بلکہ کیلی ہے لہذا اسے پیمانہ ہی سے ناپ کر ایک دوسرے کے برابر بیچنا جائز ہے وزن سے ایک دوسرے کے برابر بیچنا جائز نہیں۔

(فتاوی فیض الرسول،کتاب الربا،جلد2،صفحہ391،شبیر برادرز لاہور)

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button