بہار شریعت

ماں کے حصوں کے متعلق مسائل

ماں کے حصوں کے متعلق مسائل

مسئلہ ۱: اگر میت کی ماں کے ساتھ میت کا کوئی بیٹا یابیٹی یا پوتا پوتی ہو تو ماں کو چھٹا حصہ ۱/۶ ملے گا۔ (عالمگیری ج ۶ ص ۴۴۹، درمختار ج ۵ ص ۵۳۹)

مسئلہ ۲ : اگر میت کی ماں کے ساتھ میت کے دو بھائی بہن ہوں خواہ وہ حقیقی ہوں ، باپ شریک ہوں یاماں شریک ہوں تو ماں کو اس صورت میں بھی چھٹا حصہ ۱/۶ ملے گا۔ (عالمگیری ج۶ ص ۴۴۹، درمختار ج ۵ ص ۶۷۵)

متعلقہ مضامین

مسئلہ ۳: اگر ماں کے ساتھ میت کے مذکورہ رشتہ دار نہ ہوں تو ماں کو کل مال کا تہائی حصہ ۱/۳ ملے گا۔ (عالمگیری ج ۶ ص ۴۴۹)

مسئلہ ۴: اگر ماں کے ساتھ شوہر اور بیوی میں سے بھی کوئی ایک ہو تو پہلے شوہر یا بیوی کا حصہ دیا جائے گا جو بچے گا اس میں سے ایک تہائی ماں کو دیا جائے گا اور یہ صرف دو صورتوں میں ہے۔ (عالمگیری ج ۶ ص ۴۴۹، درمختار ج ۵ ص ۶۷۵)

مسئلہ ۵: اگر مذکورہ صورتوں میں بجائے باپ کے دادا ہو تو ماں کو کل مال کا تہائی ملے گا۔ ۱/۳۔ (عالمگیری ج ۶ ص ۴۵۰)

دادی کے حصوں کے متعلق مسائل

مسئلہ ۱: جدہ صحیحہ جس کے متعلق مسائل ہو چکا ہے اس کو چھٹا حصہ ملے گا۔ دادیاں اور نانیاں ایک سے زائد ہوں اور سب درجے میں برابر ہوں تو وہ بھی چھٹے حصے میں شریک ہوں گی۔ (شریفیہ ص ۴۱ ، عالمگیری ج ۶ ص ۴۵۰، درمختار ج ۵ ص ۶۷۶)

مسئلہ ۲ : اگر دادی و نانی کے ساتھ میت کی ماں بھی ہو تو دادی و نانی دونوں محروم ہو جائیں گی۔ (عالمگیری ج ۶ ص ۴۵۰، درمختار ج ۵ ص ۶۷۶)

مسئلہ ۳: وہ دادیاں جو باپ کی طرف سے ہوں وہ باپ کے ہوتے ہوئے بھی محروم ہو جائیں گی۔ (شریفیہ ص ۴۲، عالمگیری ج ۶ ص ۴۵۰، درمختار ج ۵ ص ۶۷۶)

مسئلہ ۴: و ہ دادیاں جو باپ کی طرف سے ہوں اور دادا سے اوپر ہوں و ہ دادا کے ہوتے ہوئے ساقط ہو جائیں گی لیکن باپ کی ماں ساقط نہ ہو گی کیونکہ اس کی رشتہ داری دادا کے واسطے سے نہیں ۔ (درمختار ج ۵ ص ۶۷۶)

مسئلہ ۵: قریب والی دادی و نانی، دوروالی دادی اور نانی کو محروم کر دے گی۔

یہ مسائل کتاب بہار شریعت سے ماخوذ ہیں۔ مزید تفصیل کے لئے اصل کتاب کی طرف رجوع کریں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button