ماں شریک بھائیوں اور بہنوں کے حصوں کے متعلق مسائل
مسئلہ ۱ : اگر ماں شریک بھائی یا بہن صرف ایک ہے توا سے چھٹا حصہ ملے گا ۱ /۶ ۔ عالمگیری ج ۶ ص ۴۴۸)
مسئلہ ۲ : اگر ماں شریک بھائی یا بہن دو یا دوسے زائد ہوں تو وہ سب ایک تہائی ۱/۳ میں شریک ہو جائیں گئے۔ اور ان کا بھائی بہنوں کو برابر حصہ ملے گا۔ (سراجی ص ۷)
مسئلہ ۳ : ماں شریک بھائی یا بہن میت کے بیٹا بیٹی ، پوتا پوتی (نیچے تک) باپ یا دادا کے ہوتے ہوئے محروم ہو جائیں گے۔ (عالمگیری ج ۶ ص ۴۵۰)
نوٹ : ماں شریک بہنیں بھی عام حالتوں میں ماں شریک بھائیوں کی طرح ہیں
یہ مسائل کتاب بہار شریعت سے ماخوذ ہیں۔ مزید تفصیل کے لئے اصل کتاب کی طرف رجوع کریں۔