مضامین

قواعد فقہیہ کی اہمیت اور اس کے فوائد

قواعد فقہیہ کی اہمیت اور اس کے فوائد

 قواعد فقہیہ کا دراسۃ کرنا فقہ کے باب سے ہے ناکہ اصول فقہ کے قیبل سے اور یہی وجہ ہے بڑے بڑے فقہاء اور مجتہدین کے یہاں اس کا کافی اہتمام پایا جاتاہے اور وہ محض اس لئے کہ قواعد فقہیہ کا دراسہ کرنا قوت فہم اور فقہی ملکہ میں رنگ و نکھار  پیدا کرتاہے جس کی طرف علماء کرام نے مختلف مقامات پر مختلف الفاظ کے ساتھ اشارہ کیا ہے

علامہ قطب الدین السنباطی [ متوفی ۷۲۲ھ] فرماتى ہیں : فقہ در حقیقت  ایک دوسرا سے ملتے جلتے مسائل کو جاننے کا نام ہے .

امام قرافی رحمہ اللہ فقہی کی اہمیت کو بیان کرتے ہوے مزید فرماتے ہیں : یہ فقہی قواعد فقہ میں نہایت ہی اہمیت کے حامل , بہت ہی نفع بخش ہیں جو فقیہ جس قدر  اس کو ازبر کرے گا اس قدر ہی  اس کی قدر ومنزلت , مقام ومرتبہ بلند ہو گا  اس کے فقہ کی رونک  وتابندگی منظر عام پر آئے گی  فتوى اور اجتہاد کی راہیں ہموار ہوں گی, جو قواعد فقہیہ کے بغیر فروعات کی تخریج کرنا  چائے گا  وہ ضرور تناقض اور اختلاف کا شکار ہوگا  اور جنہوں نے فقہ کو قواعد کیساتھ ازبر کیا  وہ  ایسے بے شمار  جزئیات  کو یاد کرنے سے بچ جائے گا جو قواعد کے ضمن میں شامل ہے اور جو مسائل دوسرے کے یہاں متعارض اور متناقض معلوم  ہو رہے تھے وہ اس کے یہاں بالکل موافق اور مطابق نظر آئینگے .

اسی طرح امام ابو عبد اللہ محمد بن علی بن عمر المازری مالکی [ متوفی ۵۳۶ھ] , علامہ زرکشی اور علامہ سیوطی رحمہم اللہ  وغیرہ کی نے  بھی اس علم کی اہمیت و افادیت  کی طرف اشارہ کیا ہے.

مذکورہ بالا علماء کرام  کے گہر بار بیانات سے ہمیں اس علم   کی اہمیت اور افادیت  کا اندازہ ہوتاہے تا ہم مختصر انداز میں ذیل میں  اس علم کے فوائد کو چند نکات میں قلمبند کر رہے ہیں.

  • فقہی قواعد بے شمار بکھرے ہوئے فقہی مسائل کو مرتب کر کے ایک ہی لڑی میں پیرو دیتے ہیں.
  • یہ فقہی قواعد بہت سارے جزئی مسائل کو با آسانی یاد کرنے کا ایک نسخہ کیمیاء ہے جو عالم کو اکثر جزئی مسائل یاد کرنے سے  بے نیاز کردیتا ہے .
  • فقہی قواعد کو اچھی طرح سمجھنے اور اسکو یاد کرنے سے فقیہ کو فتوى دینے  اور فقہ کی حقیقت اور دلائل تک پہنچنے  میں بڑی مدد ملتی ہے  نیز  صحیح طریقے سے فروعی مسائل کی تخریج کرنے  اور روز مرہ  پیدا ہونے والے نئے مسائل شرعی حل استنباط کرنے کی قدرت  و ملکہ حاصل ہوتا ہے.
  • فقہی قواعد سے مقاصد شریعہ اور  شریعت کے راز و اسرار کو سمجھنے میں کافی مدد ملتی ہے.
  • فقہی قواعد سے فقہ کے غیر متخصصین کو بڑی آسانی سے  فقہ کی لذت اور   اس کے خدوخال سے واقفیت مل جاتی ہے.

 

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button