بہار شریعت

قربانی اور حلق میں غلطی

قربانی اور حلق میں غلطی

مسئلہ ۱: حرم میں حلق نہ کیا ‘ حدود حرم سے باہر کیا یا بارھویں کے بعد کیا یا رمی سے پہلے کیا یا قارن و متمتع نے قربانی سے پہلے کیا یا ان دونوں نے رمی سے پہلے قربانی کی تو ان سب صورتوں میں دم ہے (درمختار و رأدالمحتار ص۲۸۴ج۲‘بحر ص۳۴ج۳‘جوہرہ ص۲۲۳‘تبیین ص۶۲ج۳‘منسک ص۲۴۰)

مسئلہ ۲: عمرہ کا حلق بھی حرم ہی میں ہونا ضروری ہے اس کا حلق بھی حرم سے باہر ہوا تو دم ہے مگر اس میں وقت کی شرط نہیں (درمختار و ردالمحتار ص۲۸۴ج۲‘عالمگیری ص۲۴۷ج۱‘بحر ص۲۴ج۳‘ تبیین ص۶۲ج۲‘ منسک ص۲۴۰)

متعلقہ مضامین

مسئلہ ۳: حج کرنے والے نے بارھویں کے بعد حرم سے باہر سر منڈایا تو دو دم ہیں ایک حرم سے باہر حلق کرنے کا دوسرا بارھویں کے بعد ہونے کا (درمختار و ردالمحتار ص ۲۸۴ ۔ ۲۸۵ ج ۲ ‘ عالمگیری ص ۲۴۷ ج ۱ ‘ بحر ص ۲۴ ج ۲ ‘ جوہرہ ص ۲۲۳ ‘ تبیین ص ۶۲ ج ۲ ‘ منسک ص ۰ ۲۴)

یہ مسائل کتاب بہار شریعت سے ماخوذ ہیں۔ مزید تفصیل کے لئے اصل کتاب کی طرف رجوع کریں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button