شرعی سوالات

قبضہ کرنے سے پہلے موہوب لہ کا موہوبہ چیز بیچنا

سوال :

رحمت اللہ نے اپنا مکان مولوی عبداللہ حاجی اسد اللہ کو ہبہ کیا اور یہ لوگ ابھی اس مکان، پر قابض نہیں ہوئے اور نہ اس میں کچھ رد و بدل کر سکے۔ کچھ دنوں کے بعد مولوی عبداللہ و حاجی اسد اللہ نے اس مکان کو صلاح الدین اور فاطمہ کے نام بیع  کر دیا شرعا ان کا بیچ کرنا جائز اور درست ہے کہ نہیں؟

جواب:

صورت مسئولہ میں اس مکان کی بیع  کا حق ان دونوں صاحبان  کو شرعا حاصل نہیں ۔ کیونکہ تمامیت  ہبہ  کے لیے قبضہ لازم ہے۔

  (فتاوی بحر العلوم، جلد5، صفحہ24، شبیر برادرز، لاہور)

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button