شرعی سوالات

فوٹو گرافر کی روزی حلال ہے یا حرام؟ اوراس کے یہاں کھانا پینا کیسا؟

سوال:

فوٹو گرافر کی روزی حلال ہے یا حرام؟ ان کے یہاں کھانا پینا، ان کو قربانی کے جانور میں شریک کرنا یا  کاروبار میں ان کو شریک کرنا کیسا؟ ملخصا

جواب:

فوٹو گرافر فوٹو کھینچ کر جو روپیہ لیتا ہے ، وہ حرام ہے۔ اگر اس کی صرف یہی آمدنی ہے اور کوئی ذریعہ آمدنی نہیں ہے تو اس کے یہاں کھانا کھانا بھی جائز نہیں ہے نیز اگر صرف فوٹو گرافی کی آمدنی ہے تو اس کے ساتھ  قربانی میں شرکت کرنا بھی جائز نہیں ہے۔

(وقار الفتاوی، جلد 3، صفحہ 278، بزم وقار الدین، کراچی)

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button