سوال:
غیر مسلم کی کمپنی کا شیئر غیر مسلم سے بیچنا کیسا ہے ؟
جواب:
اپنا شیئر دوسرے سے بیچنا یا دوسرے کا شیئر خریدنا حرام ہے۔ ہرگز جائز نہیں خواہ یہ معاملہ مسلم کے ساتھ ہو یا غیر مسلم کے ساتھ۔ اور شیئر کا بیچنا خریدنا اس لئے بھی جائز نہیں کہ اس طرح کی کمپنیاں نقصان کی صورت میں حصہ داروں (شیئر ہولڈرز) کی پوری رقم ضبط کر لیتی ہیں یا ان کے سرمایہ سے سودی قرض ادا کرتی ہیں جو شرعا ناجائز ہے۔ لہذا شیئر کی خرید و فروخت کے ذریعہ یا کسی اور طریقہ سے کمپنی میں شریک ہونا حرام و گناہ ہے اس لئے حکم دیا جاتا ہے کہ مسلمان ہرگز ہرگز کمپنی کی شرکت قبول نہ کریں۔
(فتاوی فقیہ ملت، جلد 2، صفحہ 196، شبیر برادرز لاہور