کیا فرماتے ہیں علماےدین و مفتیان شرع متین اس بارےمیں کہ غیر مسلم عورت کومسلمان کر کے نکاح کرنا کیسا ہے؟
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
الجواب بعون الوہاب اللہم ہدایۃالحق والصواب
غیر مسلم عورت کو مسلمان کر کے نکاح کرنا جائز ہے۔
اللہ تعالی کاارشاد ہے (ولا تنکحوا المشرکت حتی یؤمن )
ترجمہ:اور شرک والی عورتوں سے نکاح نہ کرو جب تک مسلمان نہ ہوجائیں ۔
(البقرہ،آیت221)
فتاوی فیض الرسول میں ہے”جو مسلمان ہو جائے اس سے نکاح جائز ہے۔”
(فتاوی فیض الرسول ،جلد1 ،صفحہ139،شبیر برادرز، کراچی)