سوال:
انڈیا کے بینک میں جمع شدہ رقم سات سال بعد دگنی واپس ملتی ہے، کیا یہ جائز ہے اور اسے کارخیر میں لگانا کیسا؟ ملخصا
جواب:
یہاں کے کفار حربی ہیں اور مسلم و حربی کے درمیان شرعا سود نہیں۔ لہذا انڈیا کے وہ بینک جو خالص غیرمسلموں کے ہیں ان میں جمع کئے ہوئے روپے کا جو نفع ملے اسے اپنی جائز ضروریات میں اور ہر طرح کے دینی کام میں صرف کرنا جائز ہے۔ (فتاوی فیض الرسول،کتاب الربا،جلد2،صفحہ399،شبیر برادرز لاہور)