شرعی سوالات

عیسائیوں کے ہاں مباح چیز کی تعلیم دینے پر اجیر ہونا درست اور امور منہیہ کی تعلیم کا اجارہ درست نہیں

سوال:

عیسائیوں  کے ہاں نوکری کرنا جائز ہے یا نہیں ؟خصوصادین دار آدمی کا پچیس روپے ماہوار ،عہدہ معلمی پر رہتے ہوئے درست ہے یا نہیں؟

جواب:

بعض نوکریاں ناجائز ہیں مثلا اللہ تعالی کے نازل کردہ حکم کے خلاف حکم کرنے کی نوکری اور رجسٹری کو نوکری کہ سودی کاغذ لکھنے اور اس پر گواہی  کی نوکری ہے وغیرہ۔اور کسی ممنوع کام کی نوکری نہ ہوتو جائز ہے ۔باقی جہاں تک سوال میں مذکورہ معلمی کا معاملہ ہے تو اگر وہ کسی مباح کام کی  تعلیم پر مامور ہے جیسے حساب واقلیدس  وغیرہ کی تعلیم تو اس پر اجارہ جائز ہے اور اگر عقائد باطلہ وامور منہیہ کی تعلیم پرا جارہ ہے تو  اس میں مشغول ہونا روا نہیں ہے۔( فارسی سوال جوب کا  اپنے الفاظ میں خلاصہ)

(فتاوی امجدیہ، کتاب الاجارۃ ،جلد3،صفحہ 270،مطبوعہ  مکتبہ رضویہ،کراچی)

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

یہ بھی پڑھیں:
Close
Back to top button