عورت کن کن مردوں کے ساتھ سفر حج و عمرہ کے لئے جا سکتی ہے

عورت کن کن مردوں کے ساتھ سفر حج و عمرہ کے لئے جا سکتی ہے

استفتاء : ۔ کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ عورت اپنے داماد کے ساتھ حج یا عمرہ کے لئے جا سکتی ہے نیز کن کن کے ساتھ اس کا یہ سفر جائز ہے ؟

(السائل : محمد سلیم برکاتی، کراچی)

جواب

باسمہ تعالیٰ وتقدس الجواب : داماد کے ساتھ نکاح ہمیشہ کے لئے حرام ہو جاتا ہے اور عورت ہر اس مرد کے ساتھ سفر کر سکتی ہے جس کے ساتھ نکاح ہمیشہ کے لئے حرام ہو، چنانچہ علامہ فخر الدین عثمان بن علی زیلعی حنفی متوفی 743ھ لکھتے ہیں :

لہا أن تخرج مع کل محرم علی التأبید بنسب أو رضاع أو مصاہرۃ (207)

یعنی، عورت کے لئے جائز ہے کہ وہ ہر اس مرد کے ساتھ سفر کو نکلے کہ جس سے اس کا نکاح نسب یا رضاعت، یا مصاہرت (سُسرالی رشتے ) کی وجہ سے ہمیشہ کے لئے حرام ہے ۔ لیکن عورت اگر جوان ہو تو اُسے اپنے داماد سے دُور رہنا ہی بہتر ہوتا ہے ۔

واللّٰہ تعالی أعلم بالصواب

یوم السبت، 2 جمادی الأولٰی1428ھ، 19مایو2007 م (374-F)

حوالہ جات

207۔ تببین الحقائق شرح کنز الدقائق،کتاب الحج، 2/243

Download Nulled WordPress Themes
Download WordPress Themes
Download WordPress Themes
Download WordPress Themes Free
lynda course free download
download intex firmware
Download Best WordPress Themes Free Download
udemy course download free

Comments

Leave a Reply