کیا فرماتے ہیں علماےدین و مفتیان شرع متین اس بارےمیں کہ مجھے ایسا لگتاہے کہ صابن ہی پاک کرتا ہے۔ اگر صابن سے ہاتھ نہ دھوؤں تو کیا صرف پانی سے دھونے سے پاک ہو جائیں گے؟
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
الجواب بعون الوہاب اللہم ہدایۃالحق والصواب
صرف پانی سے بھی طہارت حاصل ہو جاتی ہے،صابن لگانا ضروری نہیں ۔قدوری شریف میں ہے”ویجوز تطہیر النجاسۃ بالماء ”
ترجمہ: پانی سے نجاست پاک کرنا جائز ہے۔
(جوہرۃ نیرۃ شرح مختصر قدوری،جلد1،صفحہ100،مکتبہ حقانیہ،پشاور)