سوال:
کیا Shares اور Price Bond رکھنا جائز ہے؟
جواب:
جن اداروں / کمپنیز کے کاروبار میں سودی لین دین شامل ہے یا کسی حرام چیز کا کاروبار ہے ، تو اس کمپنی کے شراکتی حصص رکھنا یا اس کا شراکت دار بننا جائز نہیں ہے ، اور جن اداروں / کمپنیز کے کاروبار میں سودی لین دین شامل نہیں ہے یا وہ شرعی طور ہر ممنوع و حرام چیز کا کاروبار نہیں ہے تو اس کا شراکت دار (Share holder) بننا جائز ہے۔ انعامی بانڈز کی خرید و فروخت اور ان پر ملنے والا انعام جائز ہے ، بانڈ پر درج قیمت () پر خرید و فروخت میں تو کسی کا اختلاف نہیں ہے ، البتہ اس کی انعامی رقم کے جواز پر علماء کا اختلاف ہے ، ہمارے علمائے اہلسنت و جماعت کے نزدیک یہ انعامی رقم لینا جائز ہے اس میں حرمت کی کوئی وجہ نہیں ہے ۔
(تفہیم المسائل، جلد4،صفحہ 421،ضیا القرآن پبلی کیشنز، لاہور)