سوال:
- زید غیر مسلم کی شراب کی دکان میں نوکری کرتا ہے ۔ کیا اس طرح رزق کمانا جائز ہے؟
- کیا زید اس کی آمدنی فی سبیل اللہ کاموں میں خرچ کر سکتا ہے؟
جواب:
شراب کی دکان کی ملازمت خبیث ہے اور اس کی کمائی حرام ہے کار خیر میں ایسی رقم نہیں دینی چاہیے اور لینے والے کو معلوم ہو تو نہیں لینی چاہیے۔
(فتاوی بحر العلوم، جلد4، صفحہ33، شبیر برادرز، لاہور)