شرعی سوالات

سیونگ سر ٹیفکیٹ کی اسکیم میں روپیہ لگانا سود ہے ۔

سوال:

سول سیونگ سرٹیفیکیٹ میں روپیہ لگانا کیسا؟ ملخصا

جواب:

اس اسکیم میں روپیہ لگانا حرام ہے، کیونکہ یہ بھی سود کی ایک قسم ہے۔ قرآن پاک میں سود کو مطلقاًحرام فرمایا گیا ہے۔ اس کی تمام صورتیں حرام ہو گئیں، کسی شخص کو اس میں کسی قسم کا استثناء کرنے کا حق نہیں ہے اور سود کی حرمت خنزیر و شراب وغیرہ کی طرح ہے۔ لہذا ایسے حرام کو حلال بنانے کی کوشش کرنا سخت گمراہی ہے۔

(وقار الفتاوی، جلد 3، صفحہ 301، بزم وقار الدین، کراچی)

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button