سوال: زید کا سینما ہال وغیرہ میں ڈیکوریشن آرائش کرنا کیسا؟ ملخصا
جواب: زید اجرت پر سینما ہال وغیرہ کی آرائش کراسکتا ہے بشر طیکہ اس میں تصویر سازی کا کام شامل نہ ہو اس لیے کہ سینما دیکھنا گناہ ہے نہ کہ سینما کی تعمیر و آرائش میں اجرت پر کام کرنا یہاں تک کہ اجرت پر راج گیر کا گرجا یا شوالا بنانا بھی جائز ہے ۔
(فتاوی فیض الرسول،کتاب الربا،جلد2،صفحہ 419،شبیر برادرز لاہور)