بکر گورنمنٹ سکول کا استاد ہے مگر وہ ایک دن بھی سکول نہیں جاتا اور ہر ماہ گورنمنٹ سے روپیہ لیتا ہے۔ ایسے شخص کے متعلق کیا حکم ہے اور وہ کمائی جائز ہے؟
جواب:
ملازم اس وقت کی رقم کا حق دار نہیں جب اس نے کام چوری کی اگرچہ ڈیوٹی پر حاضر رہا ہو۔ پس جو شخص مطلقاً حاضری ہی نہ دے وہ تنخواہ کا کسی طرح حق دار نہیں اور جس رقم کو وہ دھوکہ دے کر وصول کرتا ہے وہ ضرور اس کے لیے حرام ہو ئی اس کا حکم یہی ہے کہ وہ رقم گورنمنٹ کو واپس کی جائے۔
(فتاوی بحر العلوم، جلد4، صفحہ52، شبیر برادرز، لاہور)
Leave a Reply