سوال:
بیاج مطلقا حرام ہے یا نہیں؟ کافر کا مال لوٹ کر کھانا جائز ہے تو کافر اس سے سود لینا کیوں جائز نہیں؟ ملخصا
جواب:
بیاج حرام ہے۔ کافر کا مال لوٹ کر کھانا ہرگز جائز نہیں۔ہاں یہاں کے کافر حربی ہیں، عقود فاسدہ کے ذریعے ان کا مال لینا جائز ہے۔ مثلا ایک روپے کے بدلے ان سے دوو روپیہ خرید لے یا ان کے ہاتھ مردار کو بیچ ڈالے کہ اس طرح پر مسلمان سے روپیہ حاصل کرنا شرع کے خلاف اور حرام ہے اور یہاں کے کافر سے حاصل کرنا جائز ہے۔
(فتاوی فیض الرسول،کتاب الربا ،جلد2،صفحہ384،شبیر برادرز لاہور)