شرعی سوالات

سود خور کےساتھ میل ،جول رکھناممنوع ہے

سوال:

سودی کاروبار کرنے والے شخص کے ہاں  شادی ،بیاہ کی تقریب میں جانا،میل جول رکھنا جائز ہے یا نہیں ؟سود دینے والے ،دلانے والے ،لینے والے کے بارے میں کیا حکم ہے؟

جواب:

سود خور کے یہاں کھانا،پینا ،اس کے ساتھ میل جول کرنا نہ چاہیے ۔حدیث میں ہے :لیاتین علی الناس زمان لایبقی منھم احدا الا اٰکل الربا فان لم یاکلہ اصابہ من بخارہ وغبارہ“ترجمہ:ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ سب سود خور بن جائیں گے،اگر کوئی خود سود نہ کھائے تو اسے بھی سود کا دھواں وغبار پہنچے گا۔رواہ احمد و ابو داود و ابن ماجہ عن ابی ہریرۃ رضی اللہ عنہ۔لمعات شرح مشکوۃ میں ہے :وذالک بان یکون موکلا او شاہدا او کاتبا او ساعیا او اکل من ضیافتہ او ھدیتہ “ترجمہ:اس کا بخار پہنچے کی صورت یہ ہے کہ سود دے یا اس کا گواہ بنے یا کاغذلکھے یا دینے دلانے کی کوشش کرے یااس کی ضیافت یا ہدیہ میں سے کھائے۔یعنی سود خور کے یہاں ضیافت کھانا بھی اس کا بخار پہنچنے کا سبب ہوتا ہے ،جس طرح سود کھانا حرام ہے سود دینا بھی حرام ہے۔اور سود دلانا بھی حرام ہے۔

(فتاوی امجدیہ، کتاب الرباء ،جلد3،صفحہ 222،مطبوعہ  مکتبہ رضویہ،کراچی)

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button