سوال:
جو لوگ سود کھاتے ہیں ان کو برادری میں رکھنا،سلام کلام کرنا،ایک جگہ ان کے ساتھ بیٹھنا جائز ہے یا نہیں؟جو شخص ان کا شریک ہو اس کے واسطے شرع شریف کا کیا حکم ہے؟
جواب:
سود لینا حرام ،حرام اشد حرام ہے۔حدیث میں ہے کہ سود گناہ ہے ،ان سب میں ہلکا یہ کہ آدمی اپنی ماں سے زنا کرے۔ باقی انہتر اس سے بھی بدتر ہیں العیاذ باللہ تعالی ۔ان سب لوگوں پر توبہ فرض ہے۔اگر توبہ کرکے اپنی اس ناپاک حرکت سے باز نہ آئیں تو مسلمان ان سے مقاطعہ کرسکتے ہیں۔
(فتاوی امجدیہ، کتاب الرباء ،جلد3،صفحہ 209،مطبوعہ مکتبہ رضویہ،کراچی)
Leave a Reply