شرعی سوالات

سودی کاروبار کرنے والی کمپنیوں ،نیز مخصوص فیصد پر نفع دینے والی کمپنیوں سے شرکت کا عقدناجائز ہے

سودی کاروبار کرنے والی کمپنیوں ،نیز مخصوص فیصد پر نفع دینے والی کمپنیوں سے شرکت کا عقدناجائز ہے

بد مذہب سے شرکت کرنے کا حکم

سوال:

بینک کے کھاتے PLS کا شرعی حکم کیا ہے؟  جو کمپنیاں اس طرح شراکت کرتی ہیں کہ شراکت داروں کو پتا نہیں ہوتا کہ ان کا نفع نقصان کتنا ہے۔ کیا یہ شراکت درست ہے؟ملخصاً

  1. بدمذہب کے ساتھ شرکت و مضاربت کیسا؟ ملخصاً

جواب:

  1. یہ اکاؤنٹ بھی سودی اکاؤنٹ ہے، وہ ادارہ اور کمپنیاں جو نفع اور نقصان کے نام سے کام کرتی ہیں یہ سب سودی کاروبار ہے، جو ناجائز و حرام ہے۔ یہاں تو صراحۃ سود ہے اس لئے کہ وہ شریعت کا طریقہ بھی بتلاتے ہیں کہ اتنے فیصد نفع دیں گے یہی سود ہے۔ شرکت کا مقصد تو یہ ہوتا ہے کہ نقصان تمام روپے والے کا ہو اور نفع میں دونوں طے شدہ حصے کے مطابق شریک ہوں گے۔
  2. بدمذہبوں سے تعلقات رکھنا جائز نہیں ، جب تجارت میں ان کے ساتھ شرکت کرے گا تو آنا جانا، سلام، کلام وغیرہ تعلقات بھی قائم کرے گا اور حدیث میں بد مذہبوں سے تعلقات قائم کرنے سے منع کیا گیا ہے۔ لہذا ان کے ساتھ شرکت کرنا جائز نہیں۔

                                                (وقار الفتاوی، جلد 3، صفحہ 294، بزم وقار الدین، کراچی)

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button