سوال:
منشی لوگ سود کے کاغذات لکھتے ہیں تو کیا ان کو بھی سود کھانے والے جتنا گناہ ملے گا؟
جواب:
بیشک سودی کاغذات لکھنے والے پر اتنا ہی گناہ ہے جتنا کہ سود خوار پر ہے اور جس طرح سود کا لینا دینا حرام ہے یونہی سودی کاغذات کا لکھنا بھی حرام ہے۔
(فتاوی فیض الرسول،کتاب الربا،جلد2،صفحہ384،شبیر برادرز لاہور)