شرعی سوالات

سوال: حضرت مولیٰ علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اورحضرت امیرمعاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مابین جو اختلاف ہو ا،اس بارے اہل سنت کا کیا نظریہ ہے ؟

سوال: حضرت مولیٰ علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اورحضرت امیرمعاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مابین جو اختلاف ہو ا،اس بارے اہل سنت کا کیا نظریہ ہے ؟

جواب:حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ مجتہد تھے اور مجتہد سے صواب و خطادونوں صادر ہوتے ہیں۔مگر مجتہد کی خطا پر عند اﷲاصلاً مؤاخذہ نہیں۔ حضرت امیرِ معاویہ رضی اﷲتعالیٰ عنہ کا حضرت سیّدنا امیرالمومنین علی مرتضیٰ کرّم اﷲتعالیٰ وجہہ الکریمسے خلاف خطا اجتہادی تھااور فیصلہ وہ جو خود رسول اﷲصلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مولیٰ علی کی ڈِگری اور امیرِ معاویہ کی مغفرت، رضی اﷲتعالیٰ عنھم اجمعین۔(شرح العقائد النسفیۃ، مبحث المجتھد قد یخطیء ویصیب، ص175٭منح الروض الأزہر للقاریء، المجتہد فی العقلیات یخطیء ویصیب ، ص133٭البدایۃ والنہایۃ، ج5، ص633)

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button