سوال: امام نے پہلی رکعت میں اگلی سورت پڑھی،دوسری رکعت میں اس سے پچھلی سورت کی تلاوت شروع کردی،مثلاسورۂ فلق کے بعد سورۂ اخلاص کی تلاوت شروع کردی،اس میں کیا مقتدی امام کو لقمہ دے سکتا ہے؟
جواب:خلافِ ترتیب پڑھنے کے بعد اگر کسی نے لقمہ دے دیا تو اس کا لقمہ دینا اور امام کا اسے قبول کرنا جائز نہیں کہ امام کو اوپر والی سورت شروع کرنے کے بعد اسی کو پورا کرنے کا حکم ہے،اسے چھوڑ کر بعد والی سورت پڑھنے کی اجازت نہیں۔۔۔ایسی صورت میں لقمہ دینے والے کی نماز بے جا لقمہ دینے کے سبب فاسد ہوگئی اور اگر امام نے ایسا لقمہ لے لیا تو امام کی اور اس کے ساتھ سب کی نماز خراب ہوگئی۔
(فتاوی فقیہ ملت،ج1،ص165،شبیر برادرز ،لاہور)