سوال: امام بقدرِ واجب قراء ت کر چکا ہو اور بھول جائے تو کیا مقتدی اس کو لقمہ دے سکتا ہے؟
جواب:جی ہاں! لقمہ دے سکتا ہے۔امام اہلسنت مجدددین وملت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ فرماتے ہیں’’امام جہاں غلطی کرے مقتدی کو جائز ہے کہ اسے لقمہ دے اگرچہ ہزار آیتیں پڑھ چکا ہو یہی صحیح ہے۔‘‘ (فتاوی رضویہ،ج6،ص371،رضا فاؤنڈیشن،لاہور)