سوال:کیا کوئی ولی شریعت کی پابندی سے آزادہوسکتا ہے؟
جواب:اَحکامِ شرعیّہ کی پابندی سے کوئی ولی کیسا ہی عظیم ہو، سُبکدوش نہیں ہوسکتا۔(شرح العقائد النسفیۃ، مبحث لا یبلغ ولی درجۃ الأنبیاء ، ص166)
بعض جہال جو یہ بک دیتے ہیں کہ شریعت راستہ ہے، راستہ کی حاجت اُن کو ہے جو مقصود تک نہ پہنچے ہوں، ہم تو پہنچ گئے۔ سیّد الطائفہ حضرت جُنید بغدادی رضی اﷲتعالیٰ عنہ نے انھیں فرمایا:صَدَقُوا لَقَدْ وَصَلُوا وَلکِنْ إِلٰی أَیْنَ؟ إِلَی النّارِ۔ترجمہ:وہ سچ کہتے ہیں، بیشک پہنچے، مگر کہاں؟ جہنم کو۔
(الیواقیت والجواھر، المبحث السادس والعشرون ،ص206)