شرعی سوالات

سوال:کیا حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم شفاعتِ کبری کے علاوہ بھی شفاعت فرمائیں گے؟

سوال:کیا حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم شفاعتِ کبری کے علاوہ بھی شفاعت فرمائیں گے؟

جواب:شفاعت کی اور اقسام بھی حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے لیے ثابت ہیں مثلاً بہتوں کو بلاحساب جنت میں داخل فرمائیں گے ،جن میں چار اَرَب نوے کروڑ کی تعداد معلوم ہے، اِس سے بہت زائد اور ہیں، جو اﷲو رسول عزوجل و صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم کے علم میں ہیں، بہُتیرے وہ ہوں گے جن کا حساب ہوچکا اور مستحقِ جہنم ہوچکے، اُن کو جہنم سے بچائیں گے اور بعضوں کی شفاعت فرما کر جہنم سے نکالیں گے اور بعضوں کے درجات بلند فرمائیں گے اور بعضوں سے تخفیفِ عذاب فرمائیں گے۔

(جامع الترمذی، أبواب صفۃ القیامۃ، الحدیث2445، ج4، ص198٭صحیح البخاری، کتاب الرقاق، باب صفۃ الجنۃ والنار، الحدیث6566، ج4، ص263٭المعتقد المنتقد، أقسام شفاعتہ صلی اللہ علیہ وسلم، ص119)

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button