سوال:کیا انبیائعلیہم السلام زندہ ہیں؟
جواب:جی ہاں! انبیاء علیہم السلام اپنی اپنی قبروں میں اُسی طرح بحیاتِ حقیقی زندہ ہیں ، جیسے دنیا میں تھے، کھاتے پیتے ہیں، جہاں چاہیں آتے جاتے ہیں، تصدیقِ وعدۂ الٰہیہ کے لیے ایک آن کو اُن پر موت طاری ہوئی، پھر بدستور زندہ ہوگئے ، اُن کی حیات، حیاتِ شہدا سے بہت ارفع و اعلیٰ ہے فلہذا شہید کا ترکہ تقسیم ہوگا، اُس کی بیوی بعدِ عدت نکاح کرسکتی ہے بخلاف انبیاء کے، کہ وہاں یہ جائز نہیں۔(سنن ابن ماجہ، کتاب الجنائز، ذکر وفاتہ ودفنہ، الحدیث1637، ج2، ص291٭مسند أبی یعلی، الحدیث3412، ج3، ص216٭فیوض الحرمین للشاہ ولی اللہ المحدث الدھلوی، ص28٭روح المعانی، ج11، ص52,53٭تکمیل الإیمان، ص122٭الحاوی للفتاوی، کتاب البعث، أنباء الأذکیاء بحیاۃ الأنبیاء،ج2، ص179,180)