شرعی سوالات

سوال:کیانمازی کے اپنے امام کے علاوہ کو لقمہ دینے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے؟

سوال:کیانمازی کے اپنے امام کے علاوہ کو لقمہ دینے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے؟

جواب:جی ہاں!نمازی کے اپنے امام کے علاوہ کو لقمہ دینے سے اس کی نماز ٹوٹ جائے گی ،جس کو لقمہ دیا ہے وہ نماز میں ہویا نہ ہو،مقتدی ہو یا منفرد یا کسی اور کاامام، کیونکہ نمازی کو اس کی حاجت نہیں ہے۔علامہ شامی رحمۃ اللہ علیہ ارشادفرماتے ہیں : مفسدات صلوۃ میں سے اپنے امام کے علاوہ کسی اور کولقمہ دیناہے کیونکہ یہ تعلیم وتعلم ہے۔(فتاوی شامی ،کتاب الصلوۃ،با ب مایفسد الصلوۃ ،جلد02،صفحہ461،مکتبہ رشیدیہ،کوئٹہ)

بہار شریعت میں ہے:

مصلی(نمازی) نے اپنے امام کے سوا دوسرے کو لقمہ دیا نماز جاتی رہی ،جس کو لقمہ دیا ہے وہ نماز میں ہویا نہ ہو،مقتدی ہو یا منفرد یا کسی اور کا امام۔(بہارشریعت،حصہ3،ص607،مکتبۃ المدینہ،کراچی)

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button