سوال:چند اشخاص نے ایک ایک حرف پڑھا ،سب کا مجموعہ آیت سجدہ ہوگیا ، کیا حکم ہے؟اسی طرح آیت سجدہ ہجے کرکے پڑھی ،تو کیا حکم ہے؟
جواب:چند شخصوں نے ایک ایک حرف پڑھا کہ سب کا مجموعہ آیت سجدہ ہوگیاتو کسی پر سجدہ واجب نہ ہوا۔ یوہیں آیت کے ہجے کرنے یا ہجے سننے سے بھی واجب نہ ہوگا۔ یوہیں پرند سے آیت سجدہ سُنی یا جنگل اور پہاڑ وغیرہ میں آواز گونجی اور بجنسہ آیت کی آواز کان میں آئی تو سجدہ واجب نہیں۔(الفتاوی الھندیۃ، کتاب الصلاۃ، الباب الثالث عشر فی سجود التلاوۃ، ج1، ص132,133)