شرعی سوالات

سوال:چاررکعت کی نیت کرکے نفل نماز شروع کی ،تو کیا چار پوری کرنا ضروری ہے؟

سوال:چاررکعت کی نیت کرکے نفل نماز شروع کی ،تو کیا چار پوری کرنا ضروری ہے؟

جواب:نفل نماز شروع کی اگرچہ چار کی نیت باندھی جب بھی دو ہی رکعت شروع کرنے والا قرار دیا جائے گا کہ نفل کا ہر شفع (یعنی دو رکعت) علیحدہ علیحدہ نماز ہے، لہذاچار رکعت نفل کی نیت باندھی اور شفعِ اوّل یا ثانی میں توڑ دی تو دو رکعت قضا واجب ہوگی مگر شفعِ ثانی توڑنے سے دو رکعت قضا واجب ہونے کی یہ شرط ہے کہ دوسری رکعت پر قعدہ کرچکا ہو ورنہ چار قضا کرنی ہوں گی۔ (الفتاوی الھندیۃ، کتاب الصلاۃ، الباب التاسع فی النوافل، ج1، ص113٭الدرالمختار ردالمحتار، کتاب الصلاۃ، باب الوتر و النوافل،ج2، ص577)

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

یہ بھی پڑھیں:
Close
Back to top button