شرعی سوالات

سوال:پل صراط کے بارے میں کچھ بیان کردیں؟

سوال:پل صراط کے بارے میں کچھ بیان کردیں؟

جواب:صراط حق ہے ۔یہ ایک پُل ہے کہ پشتِ جہنم پر نصب کیا جائے گا، بال سے زیادہ باریک اور تلوار سے زیادہ تیز ہوگا ، جنت میں جانے کا یہی راستہ ہے، سب سے پہلے نبی صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم گزر فرمائیں گے، پھر اور انبیاء و مرسلین، پھر یہ اُمّت پھر اور اُمتیں گزریں گی اور حسبِ اختلافِ اعمال پُلِ صراط پر لوگ مختلف طرح سے گزریں گے، بعض تو ایسے تیزی کے ساتھ گزریں گے جیسے بجلی کا کوندا کہ ابھی چمکا اور ابھی غائب ہوگیا اور بعض تیز ہواکی طرح، کوئی ایسے جیسے پرند اڑتا ہے اور بعض جیسے گھوڑا دوڑتا ہے اور بعض جیسے آدمی دوڑتا ہے، یہاں تک کہ بعض شخص سُرین پر گھسٹتے ہوئے اور کوئی چیونٹی کی چال جائے گااور پُل صراط کے دونوں جانب بڑے بڑے آنکڑے اﷲعزوجل ہی جانے کہ وہ کتنے بڑے ہونگے،لٹکتے ہوں گے، جس شخص کے بارے میں حکم ہوگا اُسے پکڑلیں گے، مگر بعض تو زخمی ہو کرنجات پا جائیں گے اور بعض کو جہنم میں گرا دیں گے اور یہ ہلاک ہوا۔(صحیح البخاری، کتاب الأذان، فضل السجود، الحدیث806، ج1، ص282٭صحیح مسلم، کتا ب الإیمان، باب معرفۃ طریق الرؤیۃ، الحدیث302، ص115)

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button