سوال:وہ کون سی چیزیں ہیں کہ امام چھوڑ دے تو مقتدی بھی نہ کرے؟
جواب:پانچ چیزیں وہ ہیں کہ امام چھوڑ دے تو مقتدی بھی نہ کرے اور امام کا ساتھ دے:
(1)تکبیرات عیدین(2)قعدہ اُولیٰ(3)سجدہ تلاوت(4)سجدہ سہو (5) قنوت جب کہ رکوع فوت ہونے کا اندیشہ ہو، ورنہ قنوت پڑھ کر رکوع کرے۔ (الفتاوی الھندیۃ، کتاب الصلاۃ، الباب الخامس فی الإمامۃ، الفصل السادس، ج1، ص90)
مگر قعدہ اُولیٰ نہ کیا اور ابھی سیدھا کھڑا نہ ہوا تو مقتدی ابھی اس کے ترک میں متابعت امام کی نہ کرے بلکہ اسے بتائے، تاکہ وہ واپس آئے، اگر واپس آگیا فبہا اور اگر سیدھا کھڑا ہوگیا تو اب نہ بتائے کہ نماز جاتی رہے گی، بلکہ خود بھی قعدہ چھوڑ دے اور کھڑا ہو جائے۔
(بہار شریعت،حصہ3،ص593)