سوال:وطن کی کتنی قسمیں ہیں؟
جواب:وطن دو قسم کے ہے :(1)وطن اصلی۔ (2)وطن اقامت۔
وطن اصلی:وہ جگہ ہے جہاں اس کی پیدائش ہے یا اس کے گھر کے لوگ وہاں رہتے ہیں یا وہاں سکونت کر لی اور یہ ارادہ ہے کہ یہاں سے نہ جائے گا۔
وطن اقامت :وہ جگہ ہے کہ مسافر نے پندرہ دن یا اس سے زیادہ ٹھہرنے کا وہاں ارادہ کیا ہو۔ (الفتاوی الھندیۃ، کتاب الصلاۃ، الباب الخامس عشر فی صلاۃ المسافر، ج1، ص142)