سوال:وترکا کیا حکم ہے؟
جواب:وتر واجب ہے اگر سہواً یا قصداً نہ پڑھا تو قضا واجب ہے اور صاحبِ ترتیب کے لیے اگر یہ یادہے کہ نماز وتر نہیں پڑھی ہے اور وقت میں گنجائش بھی ہے تو فجر کی نماز فا سد ہے، خواہ شروع سے پہلے یاد ہو یا درمیان میں یاد آجائے۔(الدرالمختارمعہ ردالمحتار، کتاب الصلاۃ، باب الوتر و النوافل، ج2، ص 529تا532)