سوال:نماز ی کے آگے سے کتنے فاصلے پر سے گزر سکتے ہیں؟
جواب: اگر سترہ نہ ہو تومکان اور چھوٹی مسجد میں قدم سے دیوار قبلہ تک کہیں سے گزرناجائز نہیں ۔میدان اور بڑی مسجد میں نمازی کے قدم سے موضع سجود تک گزرنا ناجائز ہے۔ موضع سجود سے مراد یہ ہے کہ قیام کی حالت میں سجدہ کی جگہ کی طرف نظر کرے تو جتنی دور تک نگاہ پھیلے وہ موضع سجود ہے اس کے درمیان سے گزرنا ناجائز ہے۔ (الفتاوی الھندیۃ، کتاب الصلاۃ، الباب السابع، الفصل الأول، ج1، ص104)