سوال:نماز میں ٹوپی گر جائے تو اٹھالینا کیسا ہے؟
جواب:نماز میں ٹوپی گِر پڑی تو اٹھا لینا افضل ہے، جب کہ عمل کثیر کی حاجت نہ پڑے، ورنہ نماز فاسد ہو جائے گی اور بار بار اٹھانی پڑے، تو چھوڑ دے اور نہ اٹھانے سے خضوع مقصود ہو، تو نہ اٹھانا افضل ہے۔(الدرالمختارو ردالمحتار، کتاب الصلاۃ، باب مایفسد الصلاۃ وما یکرہ فیھا، ج2، ص491)