سوال:نماز توڑ دینا کب مستحب ہے؟
جواب:پاخانہ پیشاب معلوم ہوا یا کپڑے یا بدن میں اتنی نجاست لگی دیکھی کہ مانع نماز نہ ہو، یا اس کو کسی اجنبی عورت نے چھو دیا تو نماز توڑ دینا مستحب ہے، بشرطیکہ وقت و جماعت نہ فوت ہو اور پاخانہ پیشاب کی حاجت شدید معلوم ہونے میں تو جماعت کے فوت ہو جانے کا بھی خیال نہ کیا جائے گا(کیونکہ اس صورت میں توڑدینا واجب ہے)، البتہ فوت وقت کا لحاظ ہوگا۔ (الدرالمختارو ردالمحتار، کتاب الصلاۃ، باب مایفسد الصلاۃ ، ج2، ص514)