شرعی سوالات

سوال:نجاست غلیظہ کون سی چیزیں ہیں؟

سوال:نجاست غلیظہ کون سی چیزیں ہیں؟

جواب:نجاستِ غلیظہ درج ذیل چیزیں ہیں:

(1)انسان کے بدن سے جو ایسی چیز نکلے کہ اس سے غُسل یا وُضو واجب ہو نَجاستِ غلیظہ ہے ،جیسے پاخانہ، پیشاب، بہتا خون، پیپ،منہ بھرقے، حَیض و نِفاس و اِستحاضہ کا خون،مَنی،مَذی، وَدی۔

دُکھتی آنکھ سے جو پانی نکلے نَجاست غلیظہ ہے۔ یوہیں ناف یا پِستان سے درد کے ساتھ پانی نکلے نَجاستِ غلیظہ ہے۔

(2)خشکی کے ہر جانور کا بہتا خون۔

(3) مردار کا گوشت اور چربی ۔

(4)حرام چوپائے جیسے کتا، شیر، لومڑی، بلّی، چوہا، گدھا، خچر، ہاتھی، سوئر کا پاخانہ اور پیشاب۔

(5) گھوڑے کی لِید اور ہر حلال چوپایہ کا پاخانہ جیسے گائے بھینس کا گوبر، بکری اونٹ کی مینگنی اور جو پرند کہ اونچا نہ اُڑے اس کی بِیٹ، جیسے مر غی ا ور بَط۔

(6) ہر قسم کی شراب ۔

(7) سُوئر کا گوشت اور ہڈّی اور بال اگرچہ ذبح کیا گیا ہو یہ سب نَجاستِ غلیظہ ہیں۔

(8)ہاتھی کے سُونڈ کی رطوبت اور شیر، کتّے، چیتے اور دوسرے درندے چوپایوں کا لُعاب نَجاستِ غلیظہ ہے۔ ( ہندیہ ملخصاً،کتاب الطہارۃباب الاول،فصل الاول،ج1،46)

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button