سوال:نجاستِ خفیفہ کون سی چیزیں ہیں؟
جواب:نجاستِ خفیفہ درج ذیل چیزیں ہیں:
(1)جن جانوروں کا گوشت حلال ہے(جیسے گائے، بیل، بھینس، بکری، اونٹ وغیرہا)ان کا پیشاب۔
(2) گھوڑے کا پیشاب۔
(3) اور جس پرند ے کا گوشت حرام ہے، خواہ شکاری ہو یا نہیںجیسے کوّا، چیل، شِکرا، باز،اس کی بِیٹ نَجاستِ خفیفہ ہے۔ (نورالایضاح،فصل فی الانجاس والطہارۃ عنہا،ج1،ص41)