شرعی سوالات

سوال:نبی اور رسول میں کیا فرق ہے؟

سوال:نبی اور رسول میں کیا فرق ہے؟

جواب:ایک قول یہ ہے کہ دونوں مترادف ہیں ،ان میں کوئی فرق نہیں۔ایک قول یہ ہے کہ دونوں میں فرق ہے۔پھر جو فرق کے قائلین ہیں ان کے نزدیک دوطرح سے فرق ہے:

(1)رسول نئی شریعت لے کر آتا ہے جبکہ نبی نئی شریعت لے کر نہیں آتا۔

(2) رسول بشر ہی کے ساتھ خاص نہیں بلکہ ملائکہ میں بھی رسول ہیں،جبکہ نبی صرف انسانوں میں ہیں۔ (النبراس،ص54،مکتبۃ حقانیہ،ملتان)

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button