شرعی سوالات

سوال:منافق یا کافرقبرکے سوالات کا کیا جواب دے گا ؟

سوال:منافق یا کافرقبرکے سوالات کا کیا جواب دے گا ؟

جواب:اگر مُردہ منافق یا کافرہے تو سب سوالوں کے جواب میں یہ کہے گا : ھَاہْ ھَاہْ لَا أَدْرِی۔افسوس!مجھے توکچھ معلوم نہیں۔

کُنْتُ أَسْمَعُ النَّاسَ یَقُوْلُوْنَ شَیْأاً فأقوْلُ۔میں لوگوں کوکچھ کہتے سنتا تھا، خود بھی کہتا تھا۔

اس وقت ایک پکارنے والا آسمان سے پکارے گا:کہ یہ جھوٹا ہے، اس کے لیے آگ کا بچھونا بچھاؤ اور آگ کا لباس پہناؤ اور جہنم کی طرف ایک دروازہ کھول دو۔ اس کی گرمی اور لپٹ اس کو پہنچے گی اور اس پر عذاب دینے کے لیے دو فرشتے مقرر ہوں گے، جو اندھے اور بہرے ہوں گے، ان کے ساتھ لوہے کاگُرز ہو گا کہ پہاڑ پر اگر مارا جائے تو خاک ہو جائے، اُس ہتوڑے سے اُس کومارتے رہیں گے۔نیز سانپ اور بچھو اسے عذاب پہنچاتے رہیں گے، نیز اعمال اپنے مناسب شکل پر متشکل ہو کر کتّا یا بھیڑیا یا اور شکل کے بن کر اُس کو ایذا پہنچائیں گے۔(سنن الترمذی، باب ما جاء فی عذاب القبر، ج2، ص338، الحدیث1073)

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button