سوال:مسبوق نے بھول کر امام کے ساتھ سلام پھیر دیا تو کیا کرے؟
جواب:مسبوق نے امام کے ساتھ قصداً سلام پھیرا، یہ خیال کر کے کہ مجھے بھی امام کے ساتھ سلام پھیرنا چاہیے، نماز فاسد ہوگئی اور بھول کر سلام پھیرا ،تو اگر امام کے ذرا بعد سلام پھیرا تو سجدہ سہو لازم ہے اور اگر بالکل ساتھ ساتھ پھیرا تو نہیں۔ (الدرالمختاروردالمحتار، کتاب الصلاۃ، باب الإمامۃ، مطلب فیما لو أتی بالرکوع إلخ، ج2، ص422)