سوال:مسبوق اگر تیسری رکعت کے رکوع میں ملا،جب کھڑے ہوکر اپنے دورکعتیں پڑھے گا تو کیا اس میں قنوت پڑھے گا؟
جواب:مسبوق اگر امام کے ساتھ تیسری رکعت کے رکوع میں ملا ہے تو بعد کو جو پڑھے گا اس میں قنوت نہ پڑھے۔(الفتاوی الھندیۃ، کتاب الصلاۃ، الباب الثامن فی صلاۃ الوتر، ج1، ص111)